ماہرہ خان نے "لَوگُرو" کی بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کردی

May 30, 2025 | 15:04:PM
ماہرہ خان نے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ناموراداکارہ ماہرہ خان نے اپنی عیدالاضحیٰ پرریلیزہونےوالی فلم"لَوگُرو" کی بی ٹی ایس جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ماہرہ خان کو لندن کے مختلف مقامات پرفلم کی شوٹنگ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ انتہائی سنجیدگی سے اداکاری کر رہی ہیں جبکہ کچھ شرارتی لمحات بھی اس فلم میں شامل ہیں,اس ویڈیو کو مداحوں اور فلمی شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ فلم عید الاضحیٰ پر مقامی اوردنیا بھر کے سنیما گھروں میں  نمائش کیلئے پیش کی جائے گی  جس میں ماہرہ خان کے ساتھ ہمایوں سعیدمرکزی کرداراداکررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کے اہم عہدے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟ عفت عمر نے وجہ بتادی

فلم کا پروموشنل گانا "آتینوں موج کراواں" اور ٹائٹل سانگ "دل توڑن والیا" بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔