پنجاب حکومت کے اہم عہدے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟ عفت عمر نے وجہ بتادی

May 30, 2025 | 14:10:PM
پنجاب حکومت کے اہم عہدے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟ عفت عمر نے وجہ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ عفت عمر نے حکومت پنجاب کی جانب سے اہم عہدے کی آفر مسترد کرنے کی وجہ بتادی۔

معروف اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی،اس دوران انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیئے اور مخلتف موضوعات پراپنی رائے کا اظہار کیا۔

اداکارہ عفت عمر نےگفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ نہیں لی ، اچھا سکرپٹ ملنے پر پروجیکٹس میں کام کرنے کےلیے تیار ہوں۔

معروف اداکارہ نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے شادی کا شوق بہت تھا،اس لیے کیریئر کی بلندی پر پہنچتے ہی شادی کر لی تھی۔

عفت عمرکا کہنا تھا کہ مجھے اپنی زندگی میں محرم مرد کی کمی محسوس ہوتی تھی،والد کا پیار نہ ملنے کے سبب ذہن میں تھا کہ میں بھی کسی کےلیے اہم ہوں،کوئی مرد میرا خیال رکھے اور مجھے اپنائے،میں نے اپنے شوہر میں بہت سی خصوصیات دیکھنے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

سینئراداکارہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے مشیر برائے ثقافت کی آفر ملنے سے متعلق بھی سوال کا تفصیلاً جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے پنجاب حکومت کی جانب سے آفر موصول ہوئی تھی، میں نے اس سے متعلق چند میٹنگز میں بھی حصہ لیا تھا مگر مجھے جلد احساس ہو گیا تھا کہ بیوروکریسی کی حکمرانی کے ہوتے ہوئے ثقافت پر کچھ کام نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:کم عمری کی شادی کیخلاف یونیسف کی آگاہی مہم،صبا قمر میدان میں آگئیں

ان کا مزیدکہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ جب میں اپنی مرضی سے کام ہی نہیں کر سکوں گی تو پھر عہدہ لینے کا کیا فائدہ؟ یہی وجہ تھی کہ میں نے پنجاب حکومت کی پیشکش پر معذرت کر لی تھی۔