گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن فیس بڑھانے کا فیصلہ

May 30, 2025 | 16:11:PM
گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن فیس بڑھانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نئے مالی سال میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن فیس بھی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

 ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے رجسٹریشن فیس میں اضافے کی تجاویز مرتب کر لی ہیں جس کے مطابق ایک ہزار سی سی تک کار کی رجسٹریشن فیس 1200 سے بڑھا کر 5000 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایک ہزارسی سی سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 2000 سے 11000، 1800 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 3000 سے بڑھا کر 22000 کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں اورپنشن میں اضافے سےمتعلق اہم خبرآگئی

ایچ ٹی وی کی رجسٹریشن فیس بھی 4000 روپے سے بڑھا کر 11000 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔