تنخواہوں اورپنشن میں اضافے سےمتعلق اہم خبرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوران بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی۔
پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ پر ورچوئل مذاکرات جاری ہے،ذرائع کے مطابق تنخواہ دارطبقےکو ٹیکس میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف کومنانے کی کوششیں جاری ہیں، آئی ایم ایف کا اعتراض ہے تنخواہ دارطبقے کوریلیف کےبعد ٹیکس ہدف کیسے حاصل ہوگا؟
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھاکہ بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ہدف حاصل کرنےکیلئے اقدامات پرآئی ایم ایف کوبریفنگ دی،آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ سیلزٹیکس کی تمام رعایت اورچھوٹ ختم کردی جائے اور سولرپینل کی امپورٹ پربھی سیلز ٹیکس عائد کیا جائے۔
امپورٹڈ تمام اشیا پرڈیڑھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگایا جائے، ساتھ ہی ریئل اسٹیٹ سے وابستہ بلڈرزاور ڈویلپرز کوبھی رجسٹرڈ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:بغیر اجازت حج کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کافیصلہ
ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے فیصلے پر جزوی اتفاق ہوگیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف صنعتوں کے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دی جاسکتی ہے، مذاکرات کے مزید دور بھی ہوں گے۔