بغیر اجازت حج کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کافیصلہ

May 30, 2025 | 15:23:PM
بغیر اجازت حج کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رواں سال حج کے لیے سعودی عرب نے شدید گرمی کے خدشات کے پیشِ نظر حجاج کرام کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے غیر معمولی حفاظتی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

 سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کاکہناہے کہ شدید گرمی اس سال بھی ایک بڑا چیلنج ہے، پچھلے سال درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، جس کے نتیجے میں 1300 سے زائد عازمینِ حج کا انتقال ہوا،اس افسوس ناک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال حکام نے تیاریوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔

سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق 40 سے زائد سرکاری ادارے اور 2 لاکھ 50 ہزار اہلکار حج آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں،اس کے علاوہ 50 ہزار مربع میٹر پر محیط سایہ دار مقامات کابھی اضافہ کیا گیا ہے، طبی عملے کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور 400 سے زائد کولنگ یونٹس بھی تعینات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر حج کے مطابق مکہ مکرمہ کی نگرانی جدید ڈرونز اور اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائے گی تاکہ صورتحال پر فوری ردعمل دیا جا سکے،بغیر اجازت نامے کے حجاج کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے کیونکہ گزشتہ سال حج کے دوران ہونے والی 80 فیصد اموات ایسے افراد کی تھیں جن کے پاس اجازت نامہ نہیں تھا اور وہ اہم سہولیات جیسے ائیر کنڈیشنڈ خیموں سے محروم رہے۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیس: پی ٹی آئی ایم این اے سمیت 11 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

وزیر حج توفیق الربیعہ نے واضح کیاہے کہ مملکت حج کو ایک مقدس ذمہ داری سمجھتی ہے اور حجاج کی حفاظت و روحانی سکون کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انہوں نے مسلمانوں اور تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ اجازت نامے کی شرط کو سنجیدگی سے لیں اور سعودی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔