وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط کر دیئے

May 30, 2025 | 15:24:PM
 وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط کردیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کیے گئے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں چین کے وژن کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی تنازعات کے پُرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے، بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازع کا حل ناگزیر ہے، پاکستان عالمی سطح پر مؤقف اُجاگر کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری بلاک کرنے کا فیصلہ