خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل گرگیا،ملازم جاں بحق ، 3 افسران معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل کا ایک حصہ گرنے کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق امدادی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور پُل کی تعمیر کا کام آج سے شروع ہو گا جبکہ ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔
دوسری جانب وزیر ریلوے حنیف عباسی نے خانیوال سٹیشن پر پل کا حصہ گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری بلاک کرنے کا فیصلہ
ریلوے ترجمان کے مطابق گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر اور گریڈ 16 کے انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کےلیے سی ای او ریلوے، آئی جی ریلوے اور ڈی ایس لاہور پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،چیف ایگزیکٹو افسر عامر علی بلوچ خانیوال روانہ ہوگئے ہیں۔