بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ہو جائیں ہوشیار,ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نےبغیرلائسنس ڈرائیونگ والوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم دے دیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف مزید سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے رواں ماہ بغیرلائسنس گاڑی چلانےپر1لاکھ78ہزارسےزائدشہریوں کوچالان ٹکٹ جاری کئے ہیں۔
70ہزارسےزائدشہریوں کوبغیرلائسنس گاڑی چلانےپربھاری جرمانے کیے گئے ۔
مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان
ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنانے کے مؤثر اقدامات کیے جائیں.
بغیر لائسنس گاڑی موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں.
جرمانےاورقانونی کارروائی سےبچنےکیلئےشہری اپناڈرائیونگ لائسنس بنوائیں.
شہریوں کومحفوظ سفرفراہم کرناٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے.