ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ:ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے جیولین تھرو کے فائنل میں جگہ بنالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم اوریاسر سلطان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کےفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کےجیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کی۔
ارشد ندیم کے بعد پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنالی۔
یاسر سلطان نے پہلی ہی باری میں 76.07 میٹر کی تھرو کر کے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ملکوں کیلئے تمام ویزے بند کر دیئے
دوسری جانب بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی۔
کوالیفائنگ راؤ نڈ کی پہلی باری میں ارشد ندیم نے 86.34 کی سب سے لمبی تھر وکی جس کے ساتھ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
یاد رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔