ہماری پہلی حکومت ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ، عمران خان

May 30, 2022 | 16:53:PM
عمران خان ، تقریر
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت پہلی حکومت ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،پاکستان میں سب حکومتیں کرپشن کے الزامات کے تحت گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف نے پشاور میں وکلاءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بعد سب سے زیادہ روز گار ہماری حکومت نے دیا 2022میں ملک کی گروتھ 6 فیصد تھی، کرونا کے حوالے سے سب سے بہتر اقدامات ہم نے کئے،ہماری حکومت میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر گئیں، عمران خان نے مزید کہا کہ ملک فیصلہ کن موڑ پر کھڑاہے،عمران خان نے مزید کہا کہ 62سال پاکستان فوجی آمروں اور2 خاندانوں کے ہاتھوں میں چلا ہے،آج ہم کھڑے نہ ہوئے توآئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی،ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی،ڈونلڈ لو ہمیں دھمکی دیتا ہے عمران خان کو نہیں ہٹاو¿ گے تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔عمران خان کا کہناتھا کہ کورونا کے بعد سب سے زیادہ روز گار ہماری حکومت نے دی۔
یہ بھی پڑھیں:نااہلی کا معاملہ ،منحرف رکن نے بڑاقدم اٹھا لیا