قصور میں  خوفناک حادثہ،3 خواتین جاں بحق، مشتعل عوام نے کیری ڈبہ کو آگ لگا دی

May 30, 2021 | 12:12:PM
 قصور میں  خوفناک حادثہ،3 خواتین جاں بحق، مشتعل عوام نے کیری ڈبہ کو آگ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھوے آصل کے قریب موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم کے نتیجے 3خواتین جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ مشتعل عوام نے کیری ڈبہ کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن سے موٹر سائیکل سوار فیملی چھانگا مانگا جا رہی تھی کہ جب بھوے آصل کے قریب پہنچے تو سامنے سے تیز رفتار کیری ڈبہ کی ٹکر سے شازیہ بی بی، نسیم بی بی، جمی بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر عوام کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہو گئی اور کیری ڈبہ کو آگ لگا دی۔ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمییوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ لواحقین کے مطابق پولیس کو بار بار فون کرنے کے باوجود اہلکار موقع پر نہ پہنچے۔ چھانگا مانگا پولیس اور کوٹ رادھا کشن اپنی اپنی حدود کا تعین کرنے میں مصروف رہے، دوسری جانب مشتعل عوام نے کیری ڈبہ کو آگ لگا دی۔