بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب

Mar 30, 2026 | 22:54:PM
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی حساس اداروں نے بھارت کے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کر دیا ہے،  اطلاعات کے مطابق  بھارتی سیکیورٹی فورسز بے گناہ پاکستانی بالخصوص کشمیری جو غلطی سے بارڈر کراس کرگئے انہیں بردستی استعمال کرنے کی کوشش کرے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ لگ بھگ سینکڑوں بے گناہ پاکستانی بشمول کشمیری بھارتی قید میں موجود ہیں۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان میں سے چند بے گناہ افراد کو بھارتی فوج مذموم مقاصد کیلئے  مختلف جیلوں سے نکال کر اکٹھا کررہی ہے۔ ان بے گناہ پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی جیلوں میں قید چند بھارتیوں کو بھی اس گھناؤنی سازش میں استعمال کئے جانے کی اطلاعات ہیں تاکہ ڈرامہ بہتر بنایا جا سکے۔ ان بے گناہ قیدیوں کو جلد ہی فالس فلیگ آپریشن  کے ذریعے  گودی میڈیا اور جے شنکر پاکستان مخالف استعمال کرے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بھارت سفارتی میدان میں ہزیمت کی خفت مٹانے اور  پاکستان سے توجہ ہٹانے کے لیے فرسودہ اور گھسا پٹا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور  انتہائی دل برداشتہ وزیر خارجہ جے شنکر نے اس اسکیم کو ترتیب دیا ہے۔ دنیا بھارت کی ان مکاریوں،  جھوٹ  اور گھسے پٹے بیانیئے سے پہلے ہی تنگ آچکی ہے، اب اس گھسے پٹے اور فرسودہ بیانیئے کی  کوئی وقعت نہیں رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلوامہ کے بعد پہلگام کو بھی ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت ابھی تک اپنے الزامات کے شواہد سامنے نہیں لا سکا، بھارت ان فالس فلیگ آپریشنز کے حوالے سے دنیا کو یہ نہیں بتاسکا کہ ان میں کون سے لوگ ملوث تھے اور کہاں سے آئے تھے۔ بھارت کا بے گناہ پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرکے میڈیا کے سامنے ایک اور پراپیگنڈہ بھی بری طرح ناکام ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر کے والد انتقال کر گئے