میٹرک امتحانات: امیدوار لڑکی کی جگہ اس کی دوست انگلش کا پرچہ دیتی پکڑی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سکھر تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام میٹرک کے امتحانات کے دوران امیدوار لڑکی کی جگہ اس کی دوست انگلش کا پرچہ دیتی پکڑی گئی۔
اسسٹنٹ کنٹرولر امتحان کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں پرچہ دینے والی لڑکی کو پکڑ کے باہر نکال دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کنٹرولر نے کہا کہ امیدوار طالبہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، گورنمنٹ اسکول میں 23 طلبہ کاپی کرتے پکڑے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ!پاکستانی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی
اسسٹنٹ کنٹرولر امتحان کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں پر کاپی کیس کیا گیا ہے۔