پاکستان میں سونے،چاندی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان ) عالمی مارکیٹ میں اضافےکے بعد پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کے بھاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ایک تولہ سونا 3,900 روپے مہنگا ہو کر 475,962 روپے ہو گیا جبکہ دس گرام سونا 3,343 روپے اضافے کے بعد 408,060 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
ایک تولہ چاندی 70 روپے اضافے سے 7524 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:25 ارب کی منی لانڈرنگ، مزیدحیران کن انکشافات سامنے آگئے
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر تیل اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش ہے۔