ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، تہران اور کرج شہر میں بجلی کی فراہمی معطل

Mar 30, 2026 | 08:57:AM
ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، تہران اور کرج شہر میں بجلی کی فراہمی معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کر کے توانائی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد کرج اور تہران کے کچھ علاقوں میں بجلی معطل ہوئی۔

حملوں سے ایرانی صوبے البرز میں بھی بجلی کا گرڈ متاثر ہوا۔ تاہم کچھ دیر بعد بیشتر علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی۔

ایران کے نائب وزیر توانائی نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی تہران میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے گیم بدل دی؟ٹرمپ نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

علاوہ ازیں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تبریز شہر میں پیٹروکیمیکل پلانٹ پر بھی حملہ کیا گیا۔