دنیا کا لمبا ترین انسان عمرہ کرنے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

Mar 30, 2024 | 22:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گھانا سے تعلق رکھنے والا دنیا کا لمبا ترین انسان عمرہ کرنے پہنچ گیا جس کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دعوی کیا جارہا ہے کہ دنیا کا لمبا ترین انسان عمرہ کرنے پہنچ گیا ہے، افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے سلیمان عبدالصمد نامی شہری کو دنیا کا سب سے لمبا آدمی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکاروں کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو وائرل, سی پی او اِن ایکشن، احکامات جاری کردیئے

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق  ان کا قد 7فٹ سے بھی زیادہ ہے کئی میڈیارپورٹس میں عبدالصمد کا قد 9 فٹ بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ وائرل ویڈیو میں نظرآنے والے شخص کا نام نہیں بتایا گیا۔