قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کی تلاش، پی سی بی نے اشتہار دے دیا

Mar 30, 2024 | 19:39:PM
قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کی تلاش، پی سی بی نے اشتہار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کیلئے اشتہار دے دیا گیا، ریڈ بال اور وائٹ بال کے لیے الگ الگ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اپریل رکھی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی ٹیم کے کوچز کا تاحال فیصلہ نہیں کر سکا، قومی ٹیم کے کوچز کے لیے پی سی بی نے نامور غیر ملکی کرکٹرز سے رابطے کیے تھے، جن میں آسٹریلیا کے شین واٹسن، جسٹن لینگر اور مائیک ہیسن سے بھی رابطہ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی پیشکش سے انکار کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کیجانب سے کپتانی کی آفر، بابراعظم نے بڑا مطالبہ کر دیا

اب پی سی بی نے ہیڈ کوچ کےلئے ورلڈکپ جیتنے والے کوچ گیری کرسٹن اور بالنگ کوچ کے لیے آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد ان کے ساتھ معاملات طے پانے کا امکان ہے تاہم حال ہی میں پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر قومی ٹیم کے کوچز کے لیے اشتہار بھی جاری کیا جس میں بورڈ کو ریڈ اور وائٹ بال ہیڈ کوچز کی تلاش ہے، اشتہار کے مطابق ریڈ بال اور وائٹ بال کے لیے الگ الگ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اپریل رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان شیڈول پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کے انعقاد میں ایک ماہ سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے لیکن ابھی تک قومی ٹیم کے کوچ کا نام فائنل نہیں ہو سکاجبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانے کے لیے پی سی بی نے ایبٹ آباد کاکول کی ملٹری اکیڈمی میں فوج کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ لگایا ہے جس میں 30 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔