پہلی مرتبہ ملکی ذخائر 10ارب ڈالر تک پہنچ گئے :اسحاق ڈار

Mar 30, 2023 | 11:32:AM
 پہلی مرتبہ ملکی ذخائر 10ارب ڈالر تک پہنچ گئے :اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا گیا،اس پرسیاست بندکرنی چاہیے۔آئی ایم ایف سے تکنیکی معاملات پر بات چیت ہورہی ہے، پہلی مرتبہ ملکی ذخائر 10ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں،کوشش ہے جون تک ذخائر 13ارب ڈالر تک لے جائیں،حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پوری کوشش کررہی ہے-

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہے، ہم بین الاقوامی ادائیگی مسلسل کر رہے ہیں لیکن ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، ذخائر میں گزشتہ پانچ ہفتے سے بہتری ہو رہی ہے، گزشتہ جمعہ کو ذخائر 10 ارب ڈالرز پر لائے، کوشش ہے جون تک ذخائر کو 13 ارب ڈالرز تک لے جائیں۔

انہوں نےکہا کہ چین کو جو 2 ارب ڈالرز واپس کیے وہ دونوں واپس آگئے اور مزید کچھ آرہے ہیں جب کہ آئی ایم ایف سے ٹیکنیکل باتیں مکمل ہو چکی ہیں۔ 2017 میں پاکستان کی معیشت 24 نمبر پر تھی جو 2022 میں 47 ویں بن گئی، یہ پانچ سال میں کیا ہو گیا جو معیشت اتنی نیچے چلی گئی، ہم نااہلی اور غلط پالیسی کی وجہ سے یہاں آ گئے ہیں، ہم نےگزشتہ حکومت کے معاہدے کو ریورس کیا جس کی ہم بڑی قیمت ادا کر رہے ہیں، انہوں نے معیشت کو تباہ کر دیا، اب معیشت پر سیاست کرنا بند کریں اور معاشی روڈ میپ بنائیں۔

ضرور پڑھیں :سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، تحریک سینیٹ میں پیش
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ایوان نے اسٹیٹ بینک میں ترمیم کی، اسٹیٹ بینک کو ریاست کے اندر ریاست بنا دیا گیا ہے، وزارت خزانہ اس سے بالکل علیحدہ ہو چکی ہے، مانیٹری پالیسی مکمل آزاد ہے، وہ اپنی مرضی سے ریٹ فکس کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے اخراجات کم کرنے کیلئے ڈیجیٹیلائز ہونا چاہیے، انتخابات کا کیس سپریم کورٹ میں ہے، اس میں بھی ڈیجیٹل مردم شماری زیر بحث ہے، حکومت سب کے تحفظات دورے کرے گی۔