دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات۔تعلقات کے شبہ میں بیوی اور بھتیجا قتل

Mar 30, 2022 | 13:44:PM
دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات۔تعلقات کے شبہ میں بیوی اور بھتیجا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سرگودھا میں دہرے قتل کی انتہائی ہولناک واردات  ، جس میں چچا نے تعلقات کےشبے میں بھیجتےاور اہلیہ کو قتل کر ڈالا۔ 

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے نیوسیٹلائٹ ٹاون کے رہائشی نے غیرت کے نام پراپنی بیوی اوربھتیجے کو قتل کردیا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کوشک تھا کہ اس کی بیوی اوربھتیجے کے آپس میں تعلقات ہیں۔ ملزم سیف اللہ نے فائرنگ کر کے بیوی آسیہ اوربھتیجے آصف کو قتل کیا اورفرار ہوگیا۔

دہرے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاشوں کوقبضے میں لے لیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    رمضان بازاروں میں صفائی کا عمل جاری