رمضان بازاروں میں صفائی کا عمل جاری

Mar 30, 2022 | 13:28:PM
صفائی کا انتظام، فائل فوٹو
کیپشن: صفائی کا انتظام، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایل ڈبلیو ایم سی نے ماہ مبارک کی مناسبت سے سجنے والے رمضان بازاروں میں صفائی آپریشن کیلئے محاذ سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں قائم ہونے والے 32 رمضان بازاروں کی واشنگ اور صفائی کا عمل جاری ہے۔سی ای او  رافعہ حیدرنے بتایا کہ نشتر کالونی رمضان بازار، شادمان رمضان بازار، نعیم شہید روڈ بازار اور دیگر بازاروں میں بھرپور صفائی اور واشنگ آپریشن جاری ہے۔

رمضان بازاروں کے اطراف ویسٹ ہینڈلنگ کیلئے 98کنٹینرز نصب کر دیئے گئے،رمضان بازاروں کے اندر 124 ویسٹ بنز بھی رکھوائی جا رہی ہیں، پلان کے مطابق رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں جامع مساجد کی واشنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:    خیبر پختونخوا: رمضان پیکج کے تحت2.552 بلین روپے سبسڈی دینے کی منظوری