آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور اہل خانہ کی ملاقات، مسائل حل کیلئے احکامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے مختلف انتظامی اور فلاحی مسائل سے آگاہ کیا۔
آئی جی پنجاب نے درخواست گزاروں کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق جونیئر کلرک شمشاد اکبر کی تبادلے کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی,ہیڈ کانسٹیبلز محمد شاہد، محمد عامر اور اللہ دتہ کی ترقی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کا حکم دیا گیا۔
شہید کانسٹیبل محمد ارسلان کے بیٹے کی بازیابی سے متعلق درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ضروری قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی، جبکہ لیڈی جونیئر کلرک صباء پروین کی تبادلے کی درخواست پر بھی اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو مناسب ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، انتظامی امور، ترقیوں اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے میرٹ کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان پہلی بار انٹرنیشنل اولیو کونسل کا مستقل رکن بن گیا