میٹرک بورڈ کراچی: جماعت دہم جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنز طالبات کے نام

Jun 30, 2026 | 20:38:PM
میٹرک بورڈ کراچی: جماعت دہم جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنز طالبات کے نام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رابیل سدید) میٹرک بورڈ کراچی نے جماعت دہم جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

نتائج کے مطابق جنرل گروپ میں تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کر لیں، طوبیٰ فاطمہ نے پہلی، آمنہ اسد نے دوسری جبکہ صفیہ منور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 اعداد و شمار کے مطابق دہم جنرل گروپ میں 15 ہزار 446 امیدوار رجسٹرڈ تھے  جن میں سے 14 ہزار 749 امتحان میں شریک ہوئے جبکہ 697 امیدوار غیر حاضر رہے۔

بورڈ کے مطابق نہم جماعت کی ای مارکنگ کاپیوں کی کمپیوٹرائزڈ اسیسمنٹ بھی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ نتائج میٹرک بورڈ کراچی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے ہیں۔