بہاولنگر میں اینٹی کرپشن کا چھاپہ، محکمہ ایریگیشن کا پٹواری مبینہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد طاہر رضا ) بہاولنگر کے علاقے میکلوڈگنج میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ایریگیشن کے نہری پٹواری امجد کو مبینہ طور پر 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی شہری کی درخواست پر سول مجسٹریٹ منچن آباد کی موجودگی میں کی گئی۔ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے رشوت کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، سرکل آفیسر اکرم ذکی نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کے مطابق رشوت ستانی کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور بدعنوان عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان پہلی بار انٹرنیشنل اولیو کونسل کا مستقل رکن بن گیا