پاکستان آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے آبی حقوق اوردریائے انڈس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے بین الاقوامی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی پانی کی فراہمی کو جان بوجھ کر روکنا وجودی حملے کے مترادف ہے، اگر پاکستان کے پانی کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اسے معمول کا معاملہ نہیں سمجھا جا سکتا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، تاہم اپنے بنیادی مفادات اور آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر جائز، قانونی، سیاسی، سفارتی اور بین الاقوامی فورم پر مؤثر انداز میں اپنا مقدمہ لڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ تاثر نہیں ملنا چاہیے کہ وہ دباؤ بڑھاتا رہے اور پاکستان صرف احتجاج تک محدود رہے گا۔
ان کے مطابق دریائے سندھ محض ایک دریا نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں کی زندگی، معیشت اور مستقبل کی بنیاد ہے۔
مزید پڑھیں:صدرِ زرداری نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے