بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

Jun 30, 2025 | 17:33:PM
بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت  4.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ژوب سے 40 کلو میٹر دور جبکہ گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹیں گرا دیں