آٹا،دالیں اورمرغی سستی،ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری

Jun 30, 2025 | 13:12:PM
آٹا،دالیں اورمرغی سستی،ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ادارہ شماریات نےہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق چینی چاول سمیت 14 اشیاء مہنگی، 12 سستی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے،گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.18 فیصد کمی واقع ہوئی، آٹے کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،اعدادو شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران بجلی 6.88 فیصد، گڑ ایک فیصد، چینی0.88 فیصد، ایل پی جی 1.24 فیصد، ٹماٹر 0.99 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 0.69 فیصد مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:عافیہ صدیقی کیس: امریکی عدالت میں فریق بننے سے انکارپرحکومت سے وجوہات طلب

خشک پاؤڈردودھ کی قیمت 0.03 فیصد، تازہ کھلا دودھ کی قیمت 0.38 فیصد، دہی کی قیمت 0.36 فیصد، جلانے والی لکڑی کی قیمت 0.11 فیصد اور لہسن کی قیمت میں 5.15فیصد اضافہ ہواہے۔

گزشتہ ہفتے آلو 1.27 فیصد، پیاز 1.46 فیصد، انڈے 12.27 فیصد، چکن 10.75 فیصد، دال ماش 0.49 فیصد، دال مونگ 0.39، کیلے 2.75 فیصد اور آٹا 1.01 فیصد سستا ہوا ہے۔