وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول جاری

Jun 30, 2022 | 19:43:PM
لاہور ہائیکورٹ، وزارت اعلیٰ پنجاب، انتخاب، الیکشن کا شیڈول، ضابطہ اخلاق جاری،
کیپشن: پنجاب اسمبلی اجلاس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے الیکشن کا شیڈول اور ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق شیڈول جاری کیا، اجلاس کل یکم جولائی شام 4 بجے شروع ہوگا جس میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔
انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری بھی کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سٹاف اور ارکان کے مہمانوں پر پابندی ہوگی، پنجاب اسمبلی کی گیلریز میں کوئی مہمان نہیں آ سکے گا۔

یہ بھی پڑھٰیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش وزارت خزانہ کو ارسال