پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش وزارت خزانہ کو ارسال

Jun 30, 2022 | 18:18:PM
حکومت، عوام پر، پیٹرول بم، گرائے جانےکا امکان
کیپشن: پیٹرول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت کی جانب سے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرائے جانے کا امکان ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی، اوگرا نے سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی۔
 ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول 4 روپے 80 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 8 روپے 60 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 13 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے، ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ فیصلہ ؛ تحریک انصاف اورق لیگ کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان