پیٹرول پھر سے مہنگا ہونے کا خدشہ ، حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے

Apr 15, 2024 | 14:59:PM
پیٹرول پھر سے مہنگا ہونے کا خدشہ ، حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آبادپاکستان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ  ظاہر کیا جارہا ہے۔

 نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاپھر سے مثبت  رجحان ہے لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ابھی تک اوگرا کی سمری نہیں آئی۔

اس سلسلے میں مصدقہ ذرائع کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہوسکتی ہیں، سمری سےقبل اس پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے تاہم گزشتہ 2 ہفتوں میں عالمی منڈی میں خام تیل قیمت اوپرگئی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  ایرانی حملے سے اسرائیل کے بڑے ایئربیس کو نقصان پہنچا،اسرائیلی حکومت کا اعتراف