ایرانی حملے سے اسرائیل کے بڑے ایئربیس کو نقصان پہنچا،اسرائیلی حکومت کا اعتراف

Apr 15, 2024 | 13:18:PM
ایرانی حملے سے اسرائیل کے بڑے ایئربیس کو نقصان پہنچا،اسرائیلی حکومت کا اعتراف
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ایرانی حملے اسرائیل کے جنوب میں صحرائے نجف میں واقع سب سے بڑے جنگی بیس  نیو اتیم  ائیر بیس کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق  5 ایرانی میزائلوں سے نیو اتیم ائیربیس کے 3 رن ویز کو نقصان پہنچا ہے۔

نیواتیم ائیربیس اسرائیل کا سب سے بڑا جنگی بیس ہے، اسرائیل نے اس ائیربیس کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کر تے ہوئے تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کردی ہیں۔

حملوں کے حوالے سے ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا۔

 ایران نے 50 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسرائیل نے ایرانی حملوں کو ناکام قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے بڑا اقدام,جائیداد کی قیمت کا 0.07فیصدٹیکس عائد

 دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق  امریکی فوج نے اسرائیل پر حملے کیلئے بھیجے گئے 80 سے زائد ڈرونز اور 6 بیلسٹک میزائل تباہ کیے، میزائل اور ڈرونز ایران اوریمن سے بھیجے گئے تھے۔

امریکی کمانڈ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل پر 300 سے زیادہ ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے۔