اسلام آباد ہائیکورٹ ،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی عہدے پر دوبارہ تعیناتی،درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی عہدے پر دوبارہ تعیناتی کے خلاف کیس میں دائرہ اختیار نہ ہونے کی بنیاد پر درخواست مسترد کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی عہدے پر دوبارہ تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کی بنیاد پر درخواست مسترد کر دی ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گلگت بلتستان سے متعلق درخواست سننے کا دائرہ اختیار نہیں،یہ عدالت میرٹ پر کوئی آبزرویشن نہیں دے رہی، عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے،۔جسٹس خادم حسین سومرو نے فیصلہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: سیکٹر جی نائن کے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں آتشزدگی