مردوں میں بڑھتے ہوئے ہارٹ اٹیک کی بڑی وجہ اُنکے گھر والے: نبیہہ علی خان
اگر بیویاں خود کو صاف ستھرا نہ رکھیں تو شوہر اُن کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے،مارننگ ودفضامیں گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) ماہر نفسیات نبیہہ علی خان نے معاشرتی دباؤ میں جکڑے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی۔
24نیوزکے پروگرام ’’مارننگ وِد فضا‘‘ میں میزبان فضاعلی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےنبیہہ علی خان نے کہا کہ مردوں میں دل کے بڑھتے دوروں کی بڑی وجہ اُن کے اپنے ہی گھر والے ہیں کیونکہ وہ مرد پر اتنا دباؤ ڈالتے ہیں جو اس کیلئےناقابلِ برداشت ہو جاتا ہے ، مرد مہنگائی کے باوجود شدید محنت کرتا ہے مگر اخراجات پورے نہ ہونے پر اُسے طعنے سننے پڑتے ہیں ۔

نبیہہ علی خان نے کہا کہ آج کا عقلمند مرد بھی بیوی کے سامنے خاموش اور ’’بےوقوف‘‘ بنا بیٹھا ہےکیونکہ وہ اپنے جذبات کسی سے شیئر نہیں کر پاتا،کچھ عورتیں مردوں سے اپنی بات منوانے کیلئے روٹھ کر میکے چلی جاتی ہیں یا بات نہیں کرتیں، ایسی عورت کو منہ نہ لگائیں، خود ہی سیدھی ہو جائے گی۔
اُنہوں نے طلاق کی اصل وجہ بیٹیوں کے ناز نخرے قرار دیئے جو سسرال میں برداشت نہیں کیے جاتے،انہوں نے والدین سے کہاکہ شادی سے پہلے اپنی بیٹیوں کو رہنے کا سلیقہ سکھائیں ۔انہوں نے خواتین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیویاں خود کو صاف ستھرا نہ رکھیں تو شوہر بھی اُن کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے،میاں کا بیوی کے ساتھ وقت کم گزارنا جوائنٹ فیملی نظام ہے، اگر عورت بہت پیار کے بعد بھی بدتمیز ہے تو مسئلہ آپس میں بات چیت کا ہے ،میاں بیوی کے درمیان دوستی ہی نہیں ہو پاتی ،مائیں اپنے بچوں کے کان بھرتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان : سکولوں کی چھٹیوں میں 20 روز تک اضافہ کیا جائے ،ڈائریکٹر سکولز کو درخواست
نبیہہ علی خان نے کہاکہ پاکستان کے 80 فیصد مرد گھر سے بھاگ کر ایک الگ گھر میں رہنا چاہتے ہیں صرف سکون کی خاطر،بیویوں کو منانا دنیا کا مشکل ترین کام ہے،سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ آپ کی بیوی کو مسئلہ کیا ہے، اس کی باتوں کو سمجھیں، نارمل خواتین بھی جب تیار ہوتی ہیں تو حسین نظر آتی ہیں، عورت مرد کے سامنے خوبصورت انداز میں نہ آئے یا صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھے تو بھی مرد کو اس سے نفرت ہو جاتی ہے۔