اے این ایف کامنشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،7ملزم گرفتار 

Jul 30, 2025 | 12:10:PM
اے این ایف کامنشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،7ملزم گرفتار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 7 کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتارکرکے1 کروڑ 9 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمدکرلی۔
چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس سے بیلجیم سے میرپور بھیجے جانے والے پارسل سے 60 گرام وزنی 15 ایکسٹیسی گولیاں برآمدہوئیں،یارو ضلع پشین کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 6 کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمدہوئی۔
کاموکی ٹول پلازہ گوجرانوالہ کے قریب موٹرسائیکل سوارسے 9.5 کلو افیون اور 26.4 کلو چرس برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار کیے گئے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج
جامشورو میں بس میں سوار مسافر کے قبضے سے 12 کلو چرس،جامشورو ٹول پلازہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 9.6 کلو چرس ، ترکائی ٹول پلازہ جہلم کے قریب ملزم کے قبضے سے 1 کلو چرس اوریونیورسٹی روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 60 کلو چرس برآمدہوئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزموں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔