بلوچستان میں دعوت پر بلاکورٹ میرج کرنے والا جوڑا فائرنگ سے قتل،2 بچے یتیم

Jul 30, 2025 | 01:23:AM
بلوچستان میں دعوت پر بلاکورٹ میرج کرنے والا جوڑا فائرنگ سے قتل،2 بچے یتیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) بلوچستان میں مستونگ کے علاقے لک پاس کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں کورٹ میرج کرنے والا جوڑا قتل کر دیا گیا۔

 ایس ایچ او لیویز فورس پیر جان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شعیب اور بے نظیر کے نام سے ہوئی ہے،شعیب کا تعلق پنجگور سے جبکہ بے نظیر کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں نے 6 سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور کورٹ میرج کے بعد پنجگور میں سکونت اختیار کر لی تھی،ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں کو ان کے بھائیوں نے مبینہ طور پر دعوت پر بلایا تھا، لک پاس کے قریب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون حاملہ تھیں  اور دونوں کے 2بچے بھی ہیں جنہیں واقعے کے روز پنجگور میں ان کے چچا کے گھر چھوڑا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد، بارشوں سے گھر منہدم،2بچیاں جاں بحق