ڈپٹی سپیکر کا انتخاب، ن لیگ نے ایک بار پھر اعتراض اٹھا دیا

Jul 30, 2022 | 19:11:PM
مسلم لیگ ن، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی، انتخاب کے معاملے، اعتراض اٹھا دیا،
کیپشن: ن لیگ لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ( ن) نے ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کے انتخاب کے معاملے پر ایک بار پھر اعتراض اٹھا دیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے کہاکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے علی حیدرگیلانی کو نامزد کیا تھا،ابھی 10 منٹ رہتے تھے،ہمیں کاغذات جمع نہیں کرانے دیئے گئے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ کل سپیکرکے انتخاب میں بیلٹ پیپرزپرسیریل نمبرزتھے، خفیہ رائے شماری کا مقصد ختم کیا گیا،ان کا کہناتھا کہ سپیکرکے انتخاب کےخلاف ہم عدالت گئے ہیں،خلیل طاہرسندھونے کہاکہ بہت سے ارکان نے سیف الملوک کھوکھرکوووٹ دینے کاوعدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فنڈنگ کیس کے فیصلے کا خوف،عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ