سونا پھر مہنگا ہو گیا

Jul 30, 2022 | 18:06:PM
ملک میں، سونے کی قیمتیں، ایک بار پھر بڑھ گئیں،
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں ۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا جس سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 59 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا،10 گرام سونا 1114 روپے مہنگاہوکر 1 لاکھ 36 ہزار 831 روپے کا ہوگیا ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر مہنگا ہوکر 1767 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے میں ایک تولہ سونا 13 ہزار 300 روپے مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں 10 گرام سونا 11 ہزار 402 روپے مہنگا ہوا،عالمی بازار میں ایک ہفتے میں سونا 39 ڈالر مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی امیدوار واثق قیوم بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب