کورونا سے مزید 3 افرادجاں بحق، 605 نئے مریض رپورٹ

Jul 30, 2022 | 10:00:AM
کورونا سے مزید 3 افرادجاں بحق، 605 نئے مریض رپورٹ
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ، جان لیوا وائرس سےمزید 3 افراد زند گی کی بازی ہار گئے جبکہ605 نئے مریض سامنے آگئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3.15 فیصد رہی ، کورونا کی تشخیص کیلئے 19ہزار 236 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 605 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے شکار 176 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔