کل صبح ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی اور سراروغہ میں کرفیو نافذ رہے گا

Jan 30, 2026 | 22:41:PM
 سرویکئی, سراروغہ , کرفیو , ایمرجنسی، نقل و حرکت ، درگئی پل، شین ورسک، چگملائی روڈ، جنوبی وزیرستان ، Survikei, Sararogha , Curfew , Emergency, Movement , Durgai Bridge, Shin Versk, Chagmalai Road, South Waziristan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رحمان ملک)  انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ کل 31 جنوری صبح 06 بجے سے شام 06 بجے تک ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی اور سراروغہ میں کرفیو نافذ رہے گا۔ 

کرفیو  کے دوران علاقہ کےتمام راستے ہر طرح کی آمد و رفت کیلئے بند رہیں گے۔

کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور سروکئی اور سراروغہ کی حدود میں تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے۔
درجہ ذیل راستوں پر داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا۔


مکمل بند کئے گئے راستے 
سراروغہ - کوٹکئی- سپنکئی رغزئی تا نذر خیل  روڈ۔
درگئی پل– مدی جان – شین ورسک (جنوبی وزیرستان اپر) – مولا خان سرائے تا چگملائی روڈ
 سرویکئی تا مولے خان سرائے  روڈ


علاقہ کے مکینوں کیلئے اہم ہدایت
 صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔
 کرفیو کے دوران صرف منظور شدہ ایمرجنسی نقل و حرکت کی اجازت ہے۔
سیکیورٹی فورسز کو دیکھ کر گاڑی 50 میٹر پہلے روکیں اور سب افراد نیچے اتر جائیں۔
خلاف ورزی کی ذمہ داری متعلقہ فرد یا افراد  پر عائد ہوگی