ٹی20 ورلڈ کپ کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا گیا

Jan 30, 2026 | 22:39:PM
ٹی20 ورلڈ کپ کا آفیشل گانا ریلیز کر دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کا آفیشل سونگ جاری کردیا گیا۔

آئی سی سی نے گانے سے متعلق اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا ہے کہ انتظار ختم ہوا، جادو آگیا، پیش خدمت ہے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کا آفیشل ایونٹ گانا۔

پوسٹ میں مزید کہاگیا کہ یہ ترانہ دنیا کرکٹ کے بڑے ایونٹ کےلیے تیار کیا گیا ہے، جسے آپ تمام آڈیو پلیٹ فارمز پر سن سکتے ہیں، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سونگ کا ٹائٹل ’فل دا تھرل‘ ہے، دوسری طرف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ہے۔

لاہور کے کنیئرڈ کالج میں ٹرافی کی نمائش کرائی گئی، طالبات کا جوش و خروش عروج پر رہا، ٹیسٹ کرکٹر حسن علی اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی کی مقامی شاپنگ مال میں بھی نمائش کی جائے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 میچوں کے دوران سٹیڈیم اور اس کے باہر پی سی بی کی شاپ پر فینز کے لیے ٹرافی کی نمائش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں