ایک صوبے کاوزیر اعلی دو راتوں سےروڈ پر جبکہ دوسرے کو ائیر فورس کاجہازدیا جاتا ہے؛سہیل آفریدی 

Jan 30, 2026 | 20:55:PM
ایک صوبے کاوزیر اعلی دو راتوں سےروڈ پر جبکہ دوسرے کو ائیر فورس کاجہازدیا جاتا ہے؛سہیل آفریدی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کا وزیر اعلی دو راتوں سے روڈ پر بیٹھا ہے،دوسری طرف وزیر اعلی کو ائیر فورس کا جہاز دیا جاتا ہے۔ 

 سپریم کورٹ کے باہر سے واپس روانہ ہونے سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کل ہم اڈیالہ جیل بیٹھے، آج یہاں ہیں،پہلے سیاسی ملاقاتیں بند کرنے کا کہا گیا اب دو دنوں سے بانی کی صحت کیلئے احتجاج ہے،ڈاکٹرز ،اہلخانہ کی اجازت کے بغیر ہسپتال لایا گیا،پانچ دن قوم سے یہ بات چھپائی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام مفلوج اور بے حس ہوچکا ہے،عوام جب فیصلے اپنے ہاتھ میں لے تو نقصان سب کا ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت بھی سپریم کورٹ سے واپس روانہ

 سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر مطالبہ کرتے ہیں،آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے،ڈاکٹرز کی ملاقات سے انکار کیا گیا ہے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ ابھی اجلاس ہوگا جس میں فیصلہ کریں گے،8 فروری کا احتجاج برقرار ہے۔ ؎

یہ بھی پڑھیں ؛  بانی کی میڈیکل رپورٹ مل جائے گی۔ اب بانی کی آنکھ کی صورتحال کا پتہ چل جائے گا، سلمان اکرم راجا