اداکارہ لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر وائرل

Jan 30, 2026 | 15:13:PM
اداکارہ لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
معروف اداکارہ لائبہ خان نے چند روز قبل مدینہ منورہ میں نکاح کیا تھا جس کے بعد ان کی دعائے خیر سے شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا جس کے بعد ڈھولکی کی تقریب رکھی گئی۔ 

اس سے قبل اداکارہ کی نکاح اور دعائے خیر کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ 
اداکارہ لائبہ خان نے برائیڈل شاور کے لیے شاندار بلیک فلور لینتھ میکسی پہنی، جس کا نیٹ ٹاپ نفیس چمکدار سیکوئنز اور باریک موتیوں کے کام سے مزین تھا،انہوں نے اپنے لباس کے ساتھ ایک چمکتی ہوئی سلور ٹیاڑا اور بہت ہلکی جیولری پہن رکھی تھی جبکہ نرم نیوڈ میک اپ اور کھلے بالوں کے ساتھ اپنا لُک مکمل کیا،تقریب میں ان کی بہن، ایمان خان بھی بلیک میں ملبوس تھیں۔ 

لائبہ خان کےانسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 37 لاکھ ہے جبکہ ان کے مقبول ڈراموں میں کفارہ، آفت، آس پاس، ہمراز اور بے لگام شامل ہیں۔اداکارہ نے ابھی تک اپنے شوہر جواد کا چہرہ یا دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔