ٹی 20 ورلڈ کپس کی آئیکونک پرفارمنسز، شاہد آفریدی کا نام بھی شامل

Jan 30, 2026 | 14:44:PM
 ٹی 20 ورلڈ کپس کی آئیکونک پرفارمنسز، شاہد آفریدی کا نام بھی شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپس کی آئیکونک پرفارمرزکا اعلان کر دیا جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی نے 2009ء کے ورلڈ کپ میں آل راؤنڈر پرفارمنس پر شاہد آفریدی کا نام شامل کیا ہےجنہوں نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں 51 رنز کے ساتھ 2 اہم وکٹیں لے کر پاکستان کو فائنل میں پہنچایا تھا، جبکہ فائنل میں بھی  40 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
2007ء میں ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے ایڈیشن میں یووراج سنگھ کے 6 چھکوں کو آئیکونک پرفارمنس قرار دیا گیا جبکہ 2010ء میں آسٹریلیا کے مائیک ہسی کی پاکستان کے خلاف 24 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز بھی آئیکونک پرفارمنس میں شامل ہے۔
آئی سی سی نے 2012ء میں ویسٹ انڈیز کے سنیل رائن کی 9 رنز کے عوض 3 وکٹوں،2014ء ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کی 5 وکٹوں اور 2016ء میں کارلوس بریتھویٹ کے 4 مسلسل چھکوں کوبھی آئیکونک پرفارمنس میں شامل کیا گیا ہے۔
2021ء کے ورلڈ کپ کے فائنل میں مچل مارش کی 77 رنز کی اننگز، 2022ء میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف 52 رنز کی اننگزاور2024ء کے ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی کی 76 رنز کی شاندار اننگز کو بھی آئیکونک پرفارمنس قرار دیا گیا ہے۔
،،،،