پیپلز پارٹی نے جی ڈی اے کی لاڑکانہ سے بڑی وکٹ گرا دی

Jan 30, 2024 | 18:29:PM
پیپلز پارٹی نے جی ڈی اے کی لاڑکانہ سے بڑی وکٹ گرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالخالق مغیری) پیپلز پارٹی کو عام انتخابات سے چند روز قبل ہی بڑی فتح مل گئی، بلاول بھٹو نے جی ڈی اے کی لاڑکانہ سے بڑی وکٹ گرا دی ۔

تفصیلا ت کے مطابق جی ڈی اے لاڑکانہ کے اہم رہنمااعجاز علی جتوئی  نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت  اختیار کر لی ہے ،پی ایس 11 پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد سومرو سے ملاقات کر کے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی،جمیل احمد سومرو نے تمام  جی ڈی اے رہنماؤں کو پاکستان پیپلز پارٹی کا پرچم پہنایا اور ان کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں : روپیہ مستحکم ہونے لگا، ڈالر کیساتھ ساتھ دیگر کرنسیوں کو بھی رگڑا لگ گیا