روپیہ مستحکم ہونے لگا، ڈالر کیساتھ ساتھ دیگر کرنسیوں کو بھی رگڑا لگ گیا
![روپیہ مستحکم ہونے لگا، ڈالر کیساتھ ساتھ دیگر کرنسیوں کو بھی رگڑا لگ گیا](https://www.24urdu.com/digital_images/large/2024-01-30/news-1706619411-4982.jpg)
Stay tuned with 24 News HD Android App
![Get it on Google Play](https://play.google.com/intl/en_us/badges/static/images/badges/en_badge_web_generic.png)
(اشرف خان) معاشی بحالی کیلئے نگران حکومت کی جانب سے اقدامات رنگ لانے لگے ، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے کم ہو کر 279 روپے 55 پیسے پر آ گیا ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 23 پیسے کمی سے 280 روپے 86 پیسے کا ہو گیا ۔
دیگر رکرنسیوں کی بات کی جائے تو اوپن مارکیٹ میں یورو 58 پیسے کمی سے 304.02 روپے پر آگیا، برطانوی پاونڈ 52 پیسے کمی سے 356.98روپے کا ہوگیا ، امارتی درہم 7 پیسے کمی سے 76.88 روپے کا ہوگیا ، سعودی ریال 2 پیسےاضافے سے 75.01 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس میں سزا ،ریحام خان شاہ محمود قریشی کے حق میں بول پڑیں