سائفر کیس میں سزا ،ریحام خان شاہ محمود قریشی کے حق میں بول پڑیں

Jan 30, 2024 | 15:56:PM
سائفر کیس میں سزا ،ریحام خان شاہ محمود قریشی کے حق میں بول پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عمران خان اور شاہ محمود قریشی  کو سائفر کیس میں 10،10سال قید با مشقت  کی سزا کے بعد ریحام خان نے بھی دبنگ بیان  دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک صارف کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے  سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی سزا پر تبصرہ کیا گیا ہے ، ریحام خان نے سوشل میڈیا صارف کا جو ٹویٹ ری ٹویٹ کیا ہے وہ توجہ طلب ہے ، جس میں اس صارف نے شاہ محمود قریشی اور عمران خان کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں کیپشن دیا ’’ہم تو ڈوبے ہیں صنم ، تمہیں بھی لے ڈوبیں گے ‘‘۔

ریحام خان نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کیپشن میں تبصرہ کیا کہ شاہ محمود قریشی پر میرا خیال یہ ہےکہ وہ کبھی بھی چمکدار بٹن نہیں تھے ، افسوس کی بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی طرف سے انہیں زیادہ پسند بھی نہیں کیا جاتا اس کے باوجود انہیں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔