زندگی میں جو کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں، شعیب ملک

Jan 30, 2024 | 11:37:AM
زندگی میں جو کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں، شعیب ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہےکہ آپ زندگی میں جو کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں، دوسرے کیا کہہ رہے ہیں، اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ لوگ تو کہیں گے ہی ان کا یہ ہی کام ہے۔

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شعیب  کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہے،شعیب  نے نجی چینل کے سیر و سیاحت پر مبنی شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے مختلف ملکوں کے دوروں کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات بھی سنائے۔

دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے مداحوں بالخصوص نوجوانوں کو زندگی گزارنے کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے کیا کہہ رہے ہیں، اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ کچھ نہ کچھ تو کہیں گے ہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی زندگی اسی طرح گزارنی چاہیے جس طرح ہم چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو یہ سمجھنے میں 20 سال لگتے ہیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں تو کوئی بات نہیں، آپ 20 سال بعد ہی سہی آپ وہ ہی کریں جو آپ چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے شعیب ملک اداکارہ ثنا جاوید سے اپنی شادی اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ بننے ہوئے ہیں۔