اداکارہ ثوبیہ مہر کی ستائیسویں سالگرہ، اداکار ناصر چنیوٹی سمیت دیگر شخصیات کی شرکت

Jan 30, 2024 | 01:06:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) ماڈل و اداکارہ ثوبیہ مہر نے آج اپنی ستائیسویں سالگرہ منائی، تقریب میں اداکار ناصر چنیوٹی، طارق طافو سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

ماڈل و اداکارہ ثوبیہ مہرنے اپنی ستائیسویں سالگرہ منائی، سالگرہ کی تقریب قصر زوق ایونٹ کمپلیکس وحدت روڈ لاہور پر سجائی گئی، سالگرہ کی تقریب میں اداکارہ و گلوکارہ میگھا، صومیہ خان، ربیعہ منہاس، اداکار ناصر چنیوٹی، طارق طافو، سدرہ نور اور ڈاکٹر اجمل ملک سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی، اداکارہ نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور دوستوں سے تحائف وصول کئے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ آئمہ بیگ پولیس سٹیشن پہنچ گئیں، آخر وجہ کیا بنی؟

اس موقع پر ماڈل و اداکارہ ثوبیہ مہر کا کہنا تھا کہ اپنی ستائیسویں سالگرہ کراچی سے اپنے شہر آکر منا رہی ہوں، لاہور میرا پہلا فیملی اور کراچی میرا دوسرا فیملی شہر ہے، تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔