پشاور ایئرپورٹ پر سونا سمگل کرنے کی کوشش،5 مسافر گرفتار

Jan 30, 2023 | 23:48:PM
پشاور ایئرپورٹ پر سونا سمگل کرنے کی کوشش،5 مسافر گرفتار
کیپشن: خواتین پولیس اہلکار پکڑا جانیوالا سونا دکھا رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور ایئر پورٹ پر سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کسٹمز حکام نے سعودیہ جانیوالے 5 مسافرو ں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودیہ جانیوالے مسافروں سے 100 تولہ سونا برآمدکرلیا،سونے کی مالیت ایک کروڑ 92 لاکھ روپے ہے ،ملزموں کا تعلق سوات اور دیر سے ہے،کسٹمز نے تمام افراد کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: قصور بار کے وکیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا