سدھارتھ ملہوترا نے کیاراایڈوانی سے شادی کرلی ؟

Jan 30, 2023 | 12:36:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سدھارتھ ملہوترا نے کیاراایڈوانی سے شادی کے متعلق بڑی بات کہہ دی
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سدھارتھ ملہوترا نے سوشل میڈیا پر ایک  پوسٹ شیئر کی جسے دیکھ کران کےمداحوں نے حیرت کا اظہار کیا کیونکہ پوسٹ میں اداکار نے ایک اعلان کیا ،پوسٹ دیکھ کر پہلے ان کےمداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو لگا کہ  کیا یہ  اعلان ان کی کیارا ایڈوانی کے ساتھ شادی کے بارے میں ہےلیکن ایسا نہیں تھا۔

سدھارتھ ملہوترا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی  جسے دیکھنے کے بعد، ان کے مداح سوچنے لگے کہ کیا اداکار کیارا اڈوانی کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کرنے والے ہیں۔29 جنوری کو سدھارتھ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر لکھا، "کل کچھ بولڈ اور پرجوش آنے والا ہے۔ان کی دلچسپ پوسٹ سے ان کے مداحوں میں تجسس  پیدا ہوا ۔ اس حوالے سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے کہ شاید وہ کل اپنی شادی کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

 پوسٹ شیئر کرنے کے بعد  ان کے بہت سے مداحوں نے کیارا ایڈوانی کے ساتھ ان کی شادی کے بارے میں پوچھا۔

لیکن انہیں یہ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی، سدھارتھ نے گھڑی کے برانڈ کے بارےمیں اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا "یہ نئی شروعات کی طرف ہے! 

یہ بھی پڑھیں:اسکول میں اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگادی گئی،ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ سدھارتھ ملہوترا کو حال ہی میں مشن مجنوں میں کام کرتےدیکھا گیا ہے،رشمیکا منڈنا کے ساتھ یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے۔ سدھارتھ نے فلم میں اپنی اداکاری کی تعریف کی ہے۔ بہت جلد وہ روہت شیٹی کی انڈین پولیس فورس کے ساتھ اپنا OTT ڈیبیو کریں گے۔اس ویب سیریز میں شلپا شیٹی اور وویک اوبرائے بھی ہیں۔