سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی

Dec 30, 2025 | 12:18:PM
سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال کے سوگ میں بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے آج ہونے والے میچز  ملتوی کردیے گئے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میچز کے از سر نو شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، وہ جگر کے عارضے سمیت کئی امراض میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

 تاہم گزشتہ آج وہ خالق حقیقی سے جا ملیں، ان کا انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:’’ریال‘‘ کی تاریخی سطح پر گراوٹ،سربراہ مستعفی ہو گئے